بیماروالد کی عیادت کیلئے مصر جانے والا فلسطینی انجینئر اغوا

غزہ (اے این این)حال ہی میں غزہ کی پٹی سے مصر جانے والے ایک فلسطینی کو نامعلوم افراد نے اغواکرلیا ہے ۔ انجینئر حسام ابو وطفہ دو ہفتے مصر روانہ ہوئے جہاں وہ اپنے بیمار والد کی عیادت کرنے جا رہے تھے۔
غزہ اور مصر کے درمیان رفح گذرگاہ کے پلیٹ فارم پر پہنچنے تک وہ اپنے خاندان کے ساتھ رابطے میں تھے۔ مگراس کے بعد ان کا کوئی پتا نہیں چل سکا کہ آیا وہ کہاں گئے۔

ای پیپر دی نیشن