آرنلڈ کلاسک ماس ریسلنگ میں شرکت پہلا تجربہ تھا: محمد ثقلین

ملتان (سپورٹس رپورٹر) برازیل میں ہونے والی ماس ریسلنگ میں ملتان سے تعلق رکھنے والے ریسلر محمدثقلین نے اپنی ملتان آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برازیل میں آرنلڈ کلاسک ماس ریسلنگ کے مقابلوں میں شرکت کرنا ان کا پہلا تجربہ تھا جس کے لئے خاصی تیاری کی۔ آئندہ بھی ملک و قوم کے لئے محنت سے ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گے۔ ایونٹ میں دنیا بھر سے 30ممالک کے ریسلرز نے حصہ لیا اس سے قبل انہوں نے نیشنل ماس ریسلنگ میں 88 کے جی ویٹ کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ماس ریسلنگ میں ٹائٹل جیتنا ان کا خواب ہے ترکی میں ہونے والے ورلڈ اتھنو گیمز اور کرغستان میں ہونے والی ورلڈ نومیڈ گیمز میں حصہ لینے کے لئے تیاری کر رہے ہیں جس میں کامیابی کے خواہش مند ہیں۔

ای پیپر دی نیشن