میلسی نے انٹرکلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی

Apr 27, 2018

میلسی(نامہ نگار ) پی سی بی انٹر کلب ڈسٹرکٹ چیمپیئن شب کرکٹ ٹورنامنٹ ضلع وہاڑی کا فائنل میچ میلسی کرکٹ کلب نے زاہد اکیڈمی گگو منڈی کرکٹ کلب کو 37رنز سے ہرا کر فائنل اپنے نام کر لیا میلسی کرکٹ کلب نے مقررہ 30اوور میں 222 رنز بنائے گگو کرکٹ کلب 185 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ میلسی کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں کا میلسی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور میلسی کرکٹ کلب کے صدر ندیم حسین ڈاڈا کو پھولوں کے ہار پہنائے میلسی کرکٹ کلب کی جیت پر صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر، جنرل سیکرٹری سید نوید الحسن قطبی، سجاد احمد سعیدی، ابراراحمد شیخ، عبد الصمد چوہدری، عمران خان بلوچ، اسلم خان یوسفزئی، متین احمد خان شیروانی، یوسف کامران، شبو خان ، نظام اللہ خان پاندہ، آفاق جعفر، شیخ محمد سلیم، حیدر خان، عدیل الرحمان، رائو محمد شاہد، رائو ریاض کمال، اور دیگر شہریوں نے میلسی کرکٹ کلب رجسٹرڈ کے صدر ندیم حسین ڈاڈا کو مبارکباد پیش کی۔

مزیدخبریں