مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر خزانہ مقرر کرنے اور بجٹ ایوان میں پیش کرنے پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا اور ایوان کی کاروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آﺅٹ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر مقرر کر دیا اور وزیر مملکت رانا افضال کی بجائے مفتاح اسماعیل کو بجٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی، ایوان میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ آج ووٹ کے تقدس کو مسلم لیگ (ن) نے پامال کیا ہے اور منتخب وزیرمملکت کی بجائے ایک غیر منتخب شخص کو وفاقی وزیر بنا کر اس سے بجٹ پیش کرانا پوری پارلیمنٹ کی توہین ہے، اس پر تمام اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آﺅٹ کر گئے ، سپیکر نے وفاقی وزیر شیخ آفتاب کو ہدایت کی کہ وہ اپوزیشن کو منا کر ایوان میں لے آئیں
اپوزیشن کا مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیرکا درجہ دینے اور ایوان میں بجٹ پیش کرنے پر شدید احتجاج ، ایوان سے واک آﺅٹ
Apr 27, 2018 | 18:31