اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آزاد رکن جمشید دستی کووزیراعظم کی تقریر میں مداخلت پرجھاڑ پلا دی ۔ وزیراعظم غیر منتخب وزیرخزانہ کے معاملے پر اپوزیشن رہنمائوں کے نقطہ اعتراض کا جواب دے رہے تھے اس دوران جمشید دستی نشست سے کھڑے ہوگئے اور بجٹ نامنظور کے نعرے لگانے شروع کردیئے ۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے انہیں جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ ''جمشیددستی''اب تو ٹھیک ہوجائواسمبلی کی مدت ختم ہونے والی ہے ۔ اس پر فاضل آزاد رکن خاموشی سے اپنی نشست پر بیٹھ گئے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے شاہ محمود قریشی کی طرف سے وزیر مملکت خزانہ رانا افضل کو پارلیمانی شہید قرار دینے پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ ایسا نہ کہیں ۔