کامونکے: زیادتی میں ناکامی پر خود ساختہ پنچائیت نے محنت کش خاندان کو گائوں بدر کر دیا

کامونکے(نامہ نگار)محنت کش کی بیوی کو ہوس کا نشانہ بنانے میں ناکامی کے بعد خود ساختہ پنچائیت لگاکر محنت کش خاندان کو گاؤں بدر کردیا بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں لالو پور میں بااثر نے محنت کش محمد رزاق کی بیوی رضیہ بی بی کو فون کرکے اپنی حویلی میں آنے کیلئے کہا اس نے انکار کیا اور منع کیا جس پر توصیف عباس نے اْسے دھمکیاں دیں۔کچھ دیر بعد رضیہ بی بی اپنے بیٹے کو تلاش کرنے کیلئے گلی میں نکلی تو ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اْسے پکڑ کر حویلی میں لے گیااور وہاں اْسکے ساتھ نازیبا حرکات کرتے رہے اور جب گاؤں میں لوگوں کو پتہ چلا تو ملزم نے اپنے دوستوں کو اکٹھا کرکے پنجائیت لگائی اور پنجائیت نے رضیہ بی بی پر الزام لگادیا کہ وہ بدکردار ہے۔اس لئے وہ اپنے خاندان کے ہمراہ گاؤں چھوڑ دے ۔اس سلسلہ میں رضیہ بی بی نے تھانہ ایمن آباد میں مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...