رواں مالی سال حکومتی اداروں، کارپوریشنوں کے ریکارڈ 314 ارب 3 کروڑ کے قرضے

Apr 27, 2019

لاہور(کامرس رپورٹر)حکومتی اداروں اور کارپوریشنوں نے رواں مالی سال2018-19 کے ساڑھے نو ماہ میں بینکنگ سیکٹر سے 314 ارب روپے قرض لیا ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال حکومتی اداروں اور کارپوریشنوں کی طرف سے اب تک بینکنگ سیکٹر سے مجموعی طور پر 314 ارب 3 کروڑ روپے کے نئے قرضے لیے گئے جو ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہے ۔رواں مالی سال کے دوران اپرئل کے دوسرے ہفتے کے اختتام تک واپڈا، پی آئی اے، او جی ڈی سی اور دوسرے سرکاری اداروں اور کارپوریشنوں کی طرف سے مجموعی طور پر مقامی بینکوں سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 95 فیصد زیادہ قرضے لیے گئے گزشتہ مالی سال اس عرصے میں ان اداروں کی طرف سے 160 ارب 83 کروڑ روپے قرض لیا گیا تھا۔

مزیدخبریں