برسلز (اے پی پی) کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید نے کہاہے کہ گزشتہ سات عشروں کے دوران قریباً بیس لاکھ کشمیریوں کو بھارتی مظالم کی وجہ سے اپنا وطن چھوڑکر آزاد کشمیر اور پاکستان منتقل ہونا پڑا ہے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق علی رضا سیّد نے یورپین پریس کلب برسلز میں ’’کشمیر: تقسیم اور نقل مکانی‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ برصغیر کی تقسیم کے بعد جس طرح ہندوستان سے پاکستان کی طرف بڑے پیمانے پر لوگوں کی ہجرت ہوئی،اسی طرح مقبوضہ کشمیر سے بھی لوگ آزاد کشمیر اور پاکستان میں جاکر آباد ہوئے اور کشمیریوں کی یہ نقل مکانی ستر برسوں سے جاری ہے۔
ستر برس کے دوران 20لاکھ کشمیریوں کوبھارتی مظالم کی وجہ سے اپنا وطن چھوڑنا پڑا : علی رضا سیّد
Apr 27, 2019