پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس، سعد رفیق، خواجہ سلمان، ندیم ضیاء کیخلاف ریفرنس تیار

لاہور (وقائع نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق ، انکے بھائی خواجہ سلمان رفیق اور ندیم ضیاء کیخلاف ریفرنس تیار کر لیا ۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے ریفرنس کو حتمی شکل دیکر منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ہے ۔ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا جائے گا ۔قومی احتساب بیورو، لاہور میںڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کے زیرصدارت ریجنل بورڈ میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں بیورو کے تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی ۔اجلاس میں میگا کرپشن کیسز کی تحقیقات میں ہونیوالی پیش رفت پر ڈی جی نیب لاہور کو جامع بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں جاری تحقیقات کو مکمل کرتے ہوئے ملزمان خواجہ سعد رفیق ، خواجہ سلمان رفیق اور ملزم ندیم ضیاء کیخلاف عوام سے دھوکہ دہی اور مالی بدعنوانی کے مرتکب ہونیکے الزامات پر ریفرنس دائر کرنیکی سفارش کی گئی۔ ترجمان نیب لاہورکے مطابق جون2003میں قیصر امین بٹ نے اور ملزم ندیم ضیاء نے ’’ائیر ایونیو‘‘نامی کمپنی تشکیل دی جسے بعد ازاں 11اگست2003کو پیرا گون سٹی پرائیویٹ لمیٹیڈ کے نام سے تبدیل کر دیا گیا۔ قیصر امین بٹ اور ملزم ندیم ضیاء بطور ڈائریکٹرز پیرا گون سٹی نامی سکیم کو آپریٹ کرتے رہے اس دوران ملزموں نے 7002کنال زمین کے ’’لے آئوٹ‘‘ پلان کی منظوری کے لئے ٹائون ناظم عزیز بھٹی ٹائون لاہورکو درخواست دی جبکہ مذکورہ سوسائٹی کے پاس محض 1085کنال زمین موجود تھی جوکہ ظاہر کی گئی 7002کنال رقبہ پر مشتمل زمین سے انتہائی درجے کم ہے۔دورانِ تحقیقات انکشاف ہوا کہ پیرا گون سٹی ہائوسنگ سکیم تاحال لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے منظور شدہ نہیں ہے تاہم دونوں ملزمان خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے50کنال زمین کے عوض 2، 2کنال کے ڈویلپڈ پلاٹ پیراگون سٹی سے حاصل کئے۔ مزید یہ کہ ملزمان سعد رفیق و سلمان رفیق کے پاس پیرا گون سٹی کی پراکسی کمپنی کے اکائونٹ سے با لترتیب 5کروڑ80لاکھ اور 3کروڑ 90لاکھ کی رقوم غیر قانونی طور پر منتقل ہوئیں جبکہ ملزمان کو کم و بیش 2کروڑ روپے ڈائریکٹ پیراگون سٹی کے آفیشل اکائونٹ سے منتقل ہوئے جسکی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...