لاہور ) پ ر( طالبعلموں میں امن او ررواداری کے فروغ کیلئے ہمیں سماجی اہم اہنگی اور سماجی کلچر کے فروغ کو آگے بڑھانے کیلئے سوشل میڈیا کے کردار کو زیادہ اہمیت دینی ہوگی ۔ کیونکہ آج کی دنیا میں سوشل میڈیا کا بڑھتے ہوئے کردار کے پیش نظر ہمیں ایک مضبوط حکمت عملی اس محاذ پر اختیار کرنی ہوگی۔ بالخصوص نئی نسل کو امن اور رواداری سمیت مکالمہ کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔ ایک دوسرے کیخلاف کردار کشی او رنفرت انگیز مواد کو پھیلاتے ہیں اس سے معاشرے میں انتہا پسندی ا ور شدت پسندی جنم لیتی ہے۔ سائبر کرائم کے قانون سے بھی نوجوان نسل کو آگاہ کرنا ہوگا۔کیونکہ جب تک نوجوان قانون سے آگاہ نہیں ہونگے ان کو ذمہ داری کا احساس نہیں پیدا ہوگا۔اسی طرح تعلیمی اداروں میں ہمیں بالخصوص سماجی اہم اہنگی , رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ نہیں دیں گے امن اور ترقی کا ایجنڈا آگے نہیں بڑھ سکتا۔ نوجوان طالبعلم سوشل میڈیا کی مدد سے عملی طو رپر امن کے سفیر بن کر معاشرے کی بڑی خدمت کرسکتے ہیں ۔اگر پاکستانی معاشرے کو پر امن بنانا ہے تو اس میں طالبعلموں کی شمولیت کو یقینی بنانا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار ادارہ برائے جمہوری تعلیم )آیڈیا(اور یونیورسٹی آف ایجوکشن کے باہمی اشتراک سے ہونے والے مکالمہ بعنوان ’’ سوشل میڈیا اور امن کا پیغام ‘‘میں مختلف تعلیمی او ردیگر ماہرین نے کیا ۔مقررین میں معروف تجزیہ نگار دلاور چوہدری , سلمان عابد, ڈاکٹر عمرانہ مشتاق, تنزیلیہ عمران خان , فرخ وڑائچ اور اسامہ طیب شامل تھے ۔
امن ، رواداری کیلئے سوشل میڈیا کوذمہ داری نبھانا ہو گی :مقررین
Apr 27, 2019