ایف بی آر نے معروف تعمیراتی کمپنی کے بنک اکاؤنٹ منجمد کرکے ریکوری کرلی

لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے معروف تعمیراتی کمپنی کے بینک اکائونٹس منجمد کرکے 17لاکھ 65ہزار روپے کی ریکوری کر لی ۔ایف بی آر کے مطابق اپر مال پر واقع معروف تعمیراتی کمپنی سال 2016ء کے انکم ٹیکس بقایا جات کی مد میں2کروڑ32لاکھ83ہزار روپے کی نا دہندہ تھی ۔کمشنر ان لینڈ ریو نیو ڈاکٹر اشتیاق احمد خان کی ہدایت پر ان لیڈ ریو نیو آفیسر شیخ سجاد حسین، انسپکٹر سید وقاص احمداور سعید صدیقی نے ایچ بی ایل پینو راما برانچ اور عسکری بینک طفیل روڈ میں اکائونٹس منجمد کر کے 17لاکھ65ہزار روپے کی ریکوری کر لی ۔

ای پیپر دی نیشن