سابق صدرپرویز مشرف یکم مئی کو پاکستان آئیں گے: وکیل سلمان صفدر

 پرویز مشرف یکم مئی کو پاکستان آئیں گے، وکیل نے تصدیق کردی۔

سابق صدر و جنرل (ر) پرویز مشرف کے وکیل سلیمان صفدر نے کہا کہ سابق صدر دو مئی کو خصوصی عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔

پرویز مشرف کے وکیل  نے کہا کہ سابق صدر کی واپسی کا انحصار صحت کی بہتری اور ڈاکٹر کی اجازت پر ہے۔

سلیمان صفدر کے مطابق سابق صدر کے اہل خانہ بھی ان کے پاکستان آنے پر زور دے رہے ہیں، پرویزمشرف کی صحت نہایت خراب ہے ،ان کے معالج کی اجازت بھی انتہائی اہم ہے۔

وکیل کاکہناہے کہ سابق صدر 2مئی کو خصوصی عدالت میں پیشی کے حوالے سے بھی پُرعزم ہیں۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے پرویزمشرف کے ٹرائل سےمتعلق فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ 2 مئی کومشرف نہیں آتے تو دفاع کےحق سےمحروم ہوجائیں گے، اور یہ بھی حکم دیا تھا کہ  ٹرائل کورٹ ان کی غیرموجودگی میں ٹرائل مکمل کرکے حتمی فیصلہ جاری کردے۔

اس سے قبل 28 مارچ کوسابق صدر جنرل ( ر) پرویز مشرف کے وکیل نے خصوصی عدالت میں عندیہ دیا تھا کہ ان کے موکل 13 مئی کو وطن واپس آکر عدالت کے روبرو پیش ہوسکتے ہیں۔

ایک سماعت میں سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کے سامنے تین آپشنز رکھے تھے، پہلا آپشن پرویز مشرف آئندہ سماعت پر ہوکر بیان ریکارڈ کروائیں، دوسرا آپشن اگر نہیں پیش ہوتے تو اسکائپ پر بیان ریکارڈ کروائیں اور تیسرا آپشن اگر وہ اسکائپ پر بھی بیان ریکارڈ نہیں کرواتے تو ان کے وکیل بیان ریکارڈ کروائیں۔

عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سےالتواکی درخواست بھی مسترد کردی تھی، چیف جسٹس نے کہا تھا پرویزمشرف تو مکے شکے دکھاتے تھے، یہ نہ ہو کہ عدالت کو مکے دکھانا شروع کردیں۔

 
 

ای پیپر دی نیشن