وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صبح لاہور میں رمضان پیکیج کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد جنوبی پنجاب کے شہروں ملتان، ڈیرہ غازی اور تونسہ شریف کے دورے کئے- وزیراعلیٰ نے ملتان میں شجاع آباد روڈ پر نشتر II ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا-وزیر اعلی پنجاب نشترہسپتال ملتان کے دورے کے بعدڈیرہ غاز ی خان پہنچے جہاں انہوں نے غازی میڈیکل کالج کے پہلے کانووکیشن سے خطاب کیا اور طلباء و طالبات میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کئے-وزیراعلیٰ نے ریڈیو پاکستان ملتان کے بلوچی پروگرام ”روش“ کابھی افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے بلوچی پروگرام ”روش“کیلئے بلوچی زبان میں پیغام ریکارڈ کرایا۔وزیر اعلی سردارعثمان بزدار ڈیرہ غازی خان میں غازی میڈیکل کالج کے کانووکیشن سے خطاب کے بعد تونسہ شریف پہنچے جہاں انہوں نے تونسہ کیلئے 1ارب64کروڑ82لاکھ روپے سے زائدکے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیراعلیٰ نے تونسہ میں فوجی پڑاؤمارکیٹ کے 133متاثرین میں مالی امداد کے چیک تقسیم کیے۔ وزیراعلیٰ نے حالیہ بارش اورطوفان میں چھتیں گرنے سے جاں بحق ہونے والے دوافراد کے لواحقین کو آٹھ، آٹھ لاکھ اورایک زخمی کو 40ہزار روپے کی مالی امداد کے چیک دیئے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے زندہ پیر ٹریکٹر ٹرالی حادثہ کے13متاثرین میں بھی مالی امداد کے چیک تقسیم کیے۔ بعد ازاں وزیر اعلی عثمان بزدار نے رات گئے تونسہ شریف کی معروف روحانی شخصیت پیر صوفی نذر حسین کی بستی بزدار میں نمازجنازہ میں شرکت کی-
وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکے ایک ہی دن میں جنوبی پنجاب کے تین شہروں کے یکے بعد دیگرے دورے
Apr 27, 2019 | 23:27