کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے ہم مشکل اور تلخ فیصلے اپنی خوشی سے نہیں کر رہے لیکن موجودہ صورتحال میں جبکہ کورونا ایک خطرناک وباء کی صورت میں دنیا بھر میں اپنی ہلاکت خیزیاں دکھا رہا ہے اور طبی ماہرین کے واضح بیانات ہیں کہ ابھی اس وباء کا خطرناک وقت آنے والا ہے اور مئی کے شرو ع اور درمیان میں یہ وباء مزید اپنے پنجے گاڑنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وبا کو کوئی علاج ابھی تک دریافت نہیں ہوا اس سے بچائو کی صرف ایک ہی صورت ہے کہ احتیاط کی جائے اور بلا وجہ گھروں سے نہ نکلیں اور ہر طرح کے اجتماعات سے اجتناب کریں اس وجہ سے حکومت سندھ نے علما کرام سے مشاورت کی اور ان کی ہدایات کی روشنی میں یہ قدم اٹھایا کہ رمضان المبارک میں بھی اجتماعات سے اجتناب کیا جائے اور علماء کرام سے مشاورت کی روشنی میں تراویح کی نماز کو گھروں پر ادا کیا جائے یہ فیصلے علماء کرام کی ہدایات کی روشنی میں لئے جارہے ہیں اور موجودہ صوتحال میں شرعی طور پر بھی جائز ہیں کہ ہم اس وقت کو احتیاط سے گذاریں اور اس وباء کو پھیلنے سے روکا جائے۔ سید ناصر