تمام مساجد پر ڈیوٹی کو موثر بنایا جائے، سرفرازاحمد ورک

Apr 27, 2020

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایس پی صدر زون سرفراز احمد ورک نے ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں صدر زون کے تمام ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ایس پی صدر نے تمام افسرا ن کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی پلان کے مطابق تمام مساجد پر ڈیوٹی کو موثر بنایا جائے اور والنٹئیرز کو بھی ڈیوٹی پر تعینات کر کے انہیں اس سلسلہ میں بریف کیا جائے،سحری و افطاری اور رات کے وقت جرائم پیشہ عناصر کے سدباب کے لئے خصوصی ڈیوٹی لگائی جائے اور علاقہ میں پٹرولنگ کو موثر بنایا جائے،ایس پی صدر نے تمام تھانہ جات کا کرائم ریٹ بھی چیک کیا اور انہیں ہدایت کی کہ کار چوری کی وارداتوں کے سدباب کے لئے خصوصی سکواڈز تشکیل دئیے جائیں،جبکہ گاڑی و موٹر سائیکل،اسلحہ اور دیگر مال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے، اور اس میں مزید بہتری لائی جائے،تمام تھانہ جات میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی اسکواڈز تشکیل دئیے گئے ہیں جن کی پرفارمنس رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر چیک کی جائے گی،تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ناکہ جات اور چیک پوائنٹس پر خود جا کر ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانو ں کو بریف کریں گے اور حفاظتی سامان جیسے بلٹ پروف جیکٹس،اسلحہ و ایمونیشن،سٹاپر وغیرہ کو چیک کریں گے،تمام سپروزئزری افسران و ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اہم عمارات اور جگہوں کا سکیورٹی آڈٹ کریں اور ایک ہفتے میں رپورٹ ان کے دفتر بھجوائیں،رات کے اوقات میں اضافی نفری تعینات کی جائے اور انہیں ماسک،ہینڈ سینیٹائزرز مہیا کر کے انہیں ڈیوٹی کے متعلق بریف کر کے بھیجا جائے،تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز روزانہ کی بنیاد پر دو کیسوں کی فائلز خود چیک کریں گے ان کی ڈائری مرتب کر کے رپورٹ ان کے دفتر بھجوائیں گے،ایس پی صدر نے تمام تفتیشی افسران کو پندرہ دنوں کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ وہ مقدمات میں نامزد ملزمان کو گرفتار کریںتمام تفتیشی افسران کی کارکردگی کو ایک پروفارمہ پر چیک کیا جائے گاناقص کارکردگی والے افسران ڈویژن بدر کردئے جائیں گے ۔

مزیدخبریں