لاہور(نیوز رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 353 مقامات کو چیک کیا گیا،47 مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی،61 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ07 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور07 افراد کو حراست میں لیا گیاہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔علاوہ ازیں ڈی سی لاہور نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو گراں فروشی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیل کی اہم مارکیٹوں میں پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں پر نظر رکھیں اور پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں پر خصوصی توجہ دی جائے اورگراں فروشی کا خاتمہ کیا جائے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک نظر آئیں۔
اسسٹنٹ کمشنرز پھلوں ‘ سبزیوں کی قیمتوں پر نظررکھیں:دانش افضال
Apr 27, 2020