ملائشیاء میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زربھجوانے کی شرح میں2.03 فیصداضافہ

Apr 27, 2020

کراچی(این این آئی)ملائشیاء میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرملک بجھوانے کی شرح میں جاری مالی سال کے دوران 2.03 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء سے لیکرمارچ2020ء تک کی مدت میں ملائشیاء میں مقیم پاکستانیوں نے کل 1.661 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک بھجوایا ، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.03 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملائشیاء میں مقیم پاکستانیوں نے 1.138 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ مارچ 2020ء میں ملائشیاء میں مقیم پاکستانیوں نے 120.46 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ سال مارچ میں ملائشیاء میں مقیم پاکستانیوں نے 121.27 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کے نتیجہ میں مالی سال کے ابتدائی تین سہ ماہیوں میں ترسیلات زرکی شرح میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 5.99 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔جاری مالی سال میں پاکستانی ورکروں نے کل 16.991 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 16.030 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک بھجوایا تھا۔

مزیدخبریں