گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)چیئرمین جی ڈی اے ،واسا علی اشرف مغل نے کہا ہے کہ لاک ڈائون پر عمل درآمد کرکے ہی کورونا وائرس کو شکست دی جاسکتی ہے جس کیلئے قوم کو اپنا منظم کردارادا کرنا ہوگا حکومت نے عوامی فلاح وبہبود کیلئے لاک ڈائون میں توسیع کی ہے رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں کورونا وائرس سے قوم کو نجات ملے گی انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے تحفظ اور وباء کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے کاروباری افراد کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے بیروزگار افراد کی امداد کیلئے اربوں روپے کے فنڈز خرچ کیئے گئے اب راشن کی تقسیم کا مرحلہ بھی شروع کیا گیا حکومت عوام کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی ۔
لاک ڈائون پر عمل درآمد کرکے وائرس کو شکست دی جاسکتی ہے:علی اشرف مغل
Apr 27, 2020