گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)چوہدری شوکت منیرنے کہا ہے کہ حکومت اور نیت عرصہ اڑھائی سال کے دوران کسی سیاستدان لٹیرے‘وڈیرے اور بیوروکریٹ آفسر شاہی کا احتساب نہیں کر سکی لہٰذا اب احتساب ٹوپی ڈرامہ بند کیا جائے یا فوری طور پر قومی خزانہ لوٹنے والوں کو عبرتناک سزائیں دی جائیں بڑے لٹیروں قومی مجرموں کو سزائے موت دینے کا قانون منظور کیا جائے تاکہ چائنہ انڈونیشیا کی طرز پر حقیقی احتساب ہو سکے۔
ان خیالات کا اظہار ایڈوائزر ٹو چیف آرگنائزر پنجاب آل پاکستان مسلم لیگ چوہدری شوکت منیر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔