گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ غریب عوام کی ہر ممکن مدد کرے گی پیپلز سیکرٹریٹ جلیل پلازہ میں مرکزی پیپلز راشن مرکز سے عید تک پیپلز رضا کار فورس کے کارکنوں کے زریعے گھر گھر راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے پیپلزپارٹی ضلع کے عہدیداران و پیپلز رضا کار فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی ضلع کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری پیپلزپارٹی تحصیل کے سینئرنائب صدر چوہدری مشتاق احمد چیمہ جنرل سیکرٹری چوہدری ضیاالرحمن سدھو ایڈووکیٹ چوہدری سرفراز احمد ساہی ملک محمد فاروق چوہدری احمد حسن چیمہ و دیگر بھی موجود تھے