واشنگٹن(صباح نیوز)ڈیموکریٹک پارٹی سے صدر امیدوا ر اور سابق نائب صدر جو بائیڈن نے مارچ کے مہینے میں اپنے ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ فنڈز اکٹھا کئے ۔وفاقی انتخابی اعداد و شمار کے مطابق بائیڈن کی مہم نے گزشتہ ماہ 4 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی رقم جمع کی ۔وہیں گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مہم نے بتایا کہ وہ مارچ میں تقریباً ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر ہی اکٹھا کر پائے تھے ۔ امریکہ میں انتخابات نومبر میں مقرر کئے گئے ہیں لیکن اس پر بھی کرونا وائرس کی وجہ سے بحران کے بادل منڈلا رہے ہیں۔