عراق کا ایران کے ساتھ سرحدی گزرگاہیں بدستور بند رکھنے کا فیصلہ

Apr 27, 2020

بغداد(این این آئی)عراقی حکومت نے باور کرایا ہے کہ ایران سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ ملنے والی زمینی سرحدیں کرونا وبا کی وجہ سے بند ہیں اور کسی گزرگاہ کو کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراق کی سرحدہ گزرگاہوں کی ذمہ دار انتظامیہ نے کہاکہ ایران سمیت کسی پڑوسی ملک کیساتھ سرحدیں نہیں کھولی جائیں گے۔سرحدی گزرگاہوں کی ذمہ دار اتھارٹی کے ترجمان علائو الدین القیسی نے کہا کہ اب تک کوئی گزرگاہ کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور تمام سرحدی راہ داریاں مکمل طور پر بند ہیں۔ایک روز قبل ایران کے عراقی صوبہ کردستان سے متصل بانہ کے گورنر نے بتایا کہ سیرا نبند گزرگاہ سے متصل بازار کو کھول دیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں کو کرونا وبا میں غیرمعمولی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔خیال رہے کہ حال ہی میں بعض ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا تھا کہ ایران عراق پر سرحدی گزرگاہیں کھولنے کیلیے دبائو ڈال رہا ہے۔

تاہم عراق کی طرف سے ایرانی دبائو کو مسترد کردیا گیا تھا۔

مزیدخبریں