لاہور(نوائے وقت رپورٹ)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ علماء او ر حکومت دونوں ضد چھوڑ کر کرونا سے بچائو کیلئے ملکرکام کر یں کیونکہ پاکستان کسی بھی قسم کی لڑائی کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔کرونا کی عالمی وباء انتہائی خطر ناک ہے لاکھوں لوگوں کی اسکی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں جن ممالک نے لاپروائی کی ہے وہاں صورتحال انتہائی خطر ناک ہوچکی ہے، ہمارے ملک میں جو جتنا باشعور ہیں اسکی اتنی ہی زیادہ ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو کرونا سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کر ے،علماء کو ممبر محراب کے ذریعے عوام الناس کو کرونا سے بچائو کیلئے آگاہی فراہم کرتے ہوئے عام لوگوںکیلئے ایک مثال بن کر سامنے آنا چاہیے۔ رمضان المبارک میں مساجد کو کھلا رکھنے کاحکومتی فیصلہ قابل ستائش ہیں حکومت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں جب علماء اپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں تو ان حالات میں مساجد کو بلاوجہ بند کیا گیا توعوام کا اسکے خلاف شدید ردعمل آئیگا۔ وہ اتوار کے روز پارٹی اراکین ڈاکٹر سید طالب الر حمن شاہ زیدی، مولانا عبد الحفیظ اوکاڑی، مولانا عبد الستارنیازی، مولا نا فیاض احمدسلفی سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے۔ اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ جب سے کرونا پاکستان میں آیا علماء نے مساجد میں نمازوں کے حوالے سے حکومت کیساتھ مکمل تعاون کیا ہے اور اب بھی نماز تروایح کے حوالے سے علماء نے جن20 نکات پر اتفاق کیا ہے ان کو یقینی بنایا جارہا ہے ہمیں خود بھی کرونا سے بچنا اور دوسروں کو کرونا سے بچانا ہوگا۔
علماء ، حکومت ضد چھوڑ کر کرونا سے بچائو کیلئے ملکرکام کر یں: زبیر احمد ظہیر
Apr 27, 2020