لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ آمنے سامنے آگئے۔پی بی ایس اے کے صدر عالمگیر شیخ کا کہنا ہے کہ پی ایس بی کا دوہرا معیار قابل افسوس ہے، پاکستان سپورٹس دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کو تو انعامات دے رہا ہے لیکن سنوکر کیلئے اْس کے پاس پیسے ختم ہوجاتے ہیں۔ محمد آصف نے دوسری بار عالمی ٹائٹل جیتا لیکن چیمپئن کھلاڑی کو اب تک ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا۔ ساوتھ ایشین گیمز میں میڈل جیتنے والوں کو کیش ایوارڈ دیا جارہا ہے مگر سنوکر کے کھلاڑیوں کو کچھ نہیں ملا۔ بین الصوبائی رابطہ کی وزیر فہمیدہ مرزا اسنوکر کے کھلاڑیوں کا بھی خیال کریں۔
پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن اور پی ایس بی آمنے سامنے
Apr 27, 2020