ڈھوک کھبہ کا رہائشی نوجوان کوالالمپورمیں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈھوک کھبہ کا رہائشی نوجوان کوالالمپورمیں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا واقعہ گذشتہ جمعرات کو پیش آیا لیکن غمزدہ متاثرہ خاندان کی پاکستانی فارن آفس یا ملائشیا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی جاں بحق 34 سالہ نوجوان عدیل خالدکے بھائی راحیل خالد ولد خالد محمود سکنہ ڈھوک کھبہنے رابطہ کرنے پر بتایا کہ میرا بھائی عرصہ سات سال سے کوالالمپور میں موجود تھا وہ سکوٹر پر 23 اپریل بروز جمعرات جا رہا تھا جسے تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا میرے بھائی کی نعش UKM ہسپتال چیرس میں پڑی ہے لیکن ہمیں فارن آفس اور ملائشیاء میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کوئی سہولت نہیں مل رہی میری وزیر اعظم عمران خان اور معاون خصوصی اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری سے اپیل ہے کہ وہ کوالالمپور سے بھائی عدیل خالد کی نعش وطن لانے میں مدد کریں

مدد کے سلسلے میں میرا رابطہ بھائی راحیل خالد 03075292787/03335352421ہے۔

ای پیپر دی نیشن