پی آئی اے بورڈ کا اجلاس 30 اپریل کوکراچی میں ہوگا

Apr 27, 2020

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 30 اپریل کوکراچی میں منعقد ہوگا۔ پی آئی اے کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کولکھے مکتوب کے مطابق پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کااجلاس 30 اپریل بروزجمعرات صبح 11 بجے منعقد ہوگا، اجلاس میں پی آئی اے کے سالانہ گوشواروں کاجائزہ لیا جائیگا۔پی آئی اے نے سٹاک ایکسچینج کے ضابطوںکے مطابق 20 اپریل سے 5 مئی تک کے عرصہ کو کلوزنگ پیرئیڈ قراردیاہے۔

مزیدخبریں