اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی حکومت نے چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ رئیر ایڈمرل (ر) جمیل اختر کو برطرف کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور ڈی جی شکیل منگنیجو کو چیئر مین کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے ۔ذرائع کے پی ٹی کے مطابق چیئرمین کے پی ٹی اور سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ کے درمیان اختلافات برطرفی کی وجہ بنی۔گزشتہ بورڈ میٹنگ میں چئیرمین اور سیکریٹری کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تھی ۔
چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ جمیل اختر برطرف ،ڈی جی شکیل منگنیجو کو چیئر مین کا اضافی چارج
Apr 27, 2020