اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات نہیں کہ کوئی بھوک سے مر گیا ہو‘ لیکن چیخ و پکار ضرور ہے۔ دیہی علاقوں میں شادیاں اور تقاریب بھی چلتی رہیں۔ سخت لاک ڈائون کرنا بہت مشکل کام ہے۔ ملک میں مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔ پاکستان سخت لاک ڈائون کا متحمل نہیں ہے۔ رویت ہلاک کمیٹی چیئرمین کی مدت ملازمت 3سال ہے۔
چیخ و پکار ضرور ہے مگر کسی کے بھوک سے مرنے کی اطلاع نہیں: نور الحق قادری
Apr 27, 2020