پھل سبزیوں کے نرخوں میں مزید اضافہ‘ دکاندار من مانے نرخ وصول کرتے ر ہے

Apr 27, 2020

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گراں فروشوں نے دوسرے روزے کو بھی سرکاری نرخ نامے کی بجائے من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی۔ پرچون سطح پر پھلوں اور سبزیوں کی مقررہ قیمتوں سے 180روپے زائد تک فروخت کی ہے۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو نیا کچا چھلکا اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 54روپے مقرر کی گئی لیکن شہر کے بیشتر علاقوں میں دکانداروں نے صارفین کو 65روپے سے لے کر 70روپے تک فروخت جاری رکھی۔ ایک کلو پیاز درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 48روپے مقرر تھی تاہم دکانداروں نے 60سے 65روپے تک فروخت کیا۔ ٹماٹر درجہ اول38روپے کی بجائے48سے 50، لہسن دیسی 153کی بجائے180سے 190، ادرک تھائی لینڈ 255کی بجائے350 سے 370روپے، ادرک چائنہ 330کی بجائے 400سے 420روپے، کھیرا دیسی 42کی بجائے 50روپے، کھیرا فارمی 30کی بجائے35سے 40روپے، کریلے دیسی67کی بجائے80سے 85روپے، کریلے فارمی 47کی بجائے 55روپے، لیموں دیسی 370روپے کی بجائے 550، بھنڈی 93کی بجائے 130سے 140، پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول 230کی بجائے310روپے، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوئم 185کی بجائے240روپے، سیب ایرانی 175کی بجائے 230 روپے، سیب سفید اول120کی بجائے170سے 180روپے، کیلا اول درجن 170کی بجائے 235 روپے، کیلا دوئم درجن 95کی بجائے150روپے، سٹرابری اول 105کی بجائے 140روپے، کھجور اصیل اول235 کی بجائے350 روپے، کینو فی درجن اول 130کی بجائے 280 سے 300روپے، امردو درجہ اول86کی بجائے 150روپے، تربوز فی کلو 44کی بجائے57روپے تک فروخت کیا گیا۔

مزیدخبریں