ننکانہ میں دیرینہ دشمنی پر دن دیہاڑے تحریک انصاف کے کارکن کی بیوی، ساس اور ملازم قتل

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) وسط شہر ہائوسنگ کالونی ننکانہ صاحب میں دن دیہاڑے نامعلوم افراد نے دیرینہ دشمنی پرفائرنگ کر کے ماں بیٹی سمیت تین افراد کو قتل کر دیا۔ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، ڈی پی او ننکانہ صاحب اسماعیل الرحمن کھاڑک ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ سمیت پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے۔ تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق باوایں والی گلی میں تحریک انصاف کے کارکن باوا ملازم حسین کی بیوی اور ساس گھر میں موجود تھیں کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا اور جاتے ہوئے دروازے پر موجود ملازم کو بھی فائرکر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں عنصر بی بی، معراج بی بی اور قیصر شامل ہیں۔ ریسکیو 1122کے عملہ نے نعشیں پولیس کے حوالے کر دیں۔ ڈی پی او ننکانہ صاحب اسماعیل الرحمٰن کھاڑک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کے کسی قریبی رشتہ دار نے انہیں قتل کیا ہے ہم تمام شواہد اکٹھے کر رہے ہیں اور بہت جلد قاتلوںکو گرفتار کر لیا جائے گا۔ شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ شہریوں نے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او سے عوام کو جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے سمیت ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...