افغانستان سے واپس آنے والے 20پاکستانیوں کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا

Apr 27, 2020

لاہور (نیٹ نیوز) افغانستان سے واپس آنے والے 20 پاکستانیوں کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔ پاک افغان سرحد باب دوستی کھلنے کے بعد 20 اپریل سے لے کر اب تک افغانستان میں پھنسے 202 پاکستانی سرحد پار کرکے وطن واپس پہنچ چکے ہیں جن میں 10 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں، ان میں 95 فیصد ڈرائیورز ہیں۔ تمام افراد کو بارڈر کے قریب قائم قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا ہے، ان افراد میں 115 کے نمونے کوئٹہ بھیج دئیے گئے۔ گزشتہ روز 26 افراد کے نتائج موصول ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں