بھکھی+نواں کوٹ (نامہ نگاران ) کیو بی لنک نہر بھکھی میں 30سالہ نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ریسکیو کی ٹیموں کانوجوان کی نعش برآمد کرنے کے لئے آپریشن جاری تفصیلات کے مطابق ہیڈ قادرآباد لنک نہر بھکھی کے قریب محلہ عید گاہ بھکھی کا 30سالہ نوجوان عرفان ولد اکبر علی بھٹی نہر پر اکثر لکڑیاں وغیرہ اکٹھی کرنے جاتا تھا آج اپنے بھانجے عابد کے ساتھ اپنے ہاتھوں میں رسی باندھ کر نہر میں نہانے کے لئے اترا رسی تو اوپر آگئی مگر نوجوان محمد عرفان اوپر نہ آسکا وقوعہ کی اطلاع پاکر بھکھی پولیس اور ریسکیو 1122کی غوطہ خور ٹیمیں پہنچ گئیں نعش کی تلاش جاری ۔