نارنگ منڈی(نامہ نگار)جیتوگالہ میں سات ڈاکو ایک زمیندار شاہد جٹھول کے اہل خانہ کو کمرے میں بند کرکے تین گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے بیس لاکھ سے زائد کے طلائی زیورات و نقدی اور موبائل سمیت قیمتی پارچات بھی لے گئے ‘نواحی بھول چک میں ایک کسان نذیر احمد کی حویلی سے آٹھ مویشی چوری ہو گئے چوہدری شریف گجر کی حویلی سے ایک بھینس چوری اور وسیع رقبہ پر کھڑی فصل پر زہریلا سپرے کر کے تباہ کر دیا ۔تھانہ نارنگ منڈی کی حدود میں طارق محمود ولد محمد حنیف حسب معمول اپنے گودام میں کام میں مصروف تھا ڈاکو گودام میں گھس آئے۔ اسلحہ کے زور پر انہوں نے سیف سے 7 لاکھ ہتھیا لئے۔ بعدازاں پہچان کے ڈر سیطارق محمود پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جو کہ اسکے چہرے اور جبڑے کو چیرتی ہوئی نکل گئی۔ بعدازاں طارق محمود کو شدید زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔