بیماریاں وبائیں اللہ کی طرف سے آتی ہیں جن کو قومیں برداشت کرتی ہیں الخدمت فائونڈیشن تحصیل جنڈ کی جانب سے لاک ڈائو ن کے دوران دور افتادہ علاقوں میں امداد پہنچائی بھلائی کے کاموں کی توفیق رب العزت کے خصوصی کرم سے ہوتی ہے صبر کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے الخدمت فائونڈیشن تحصیل جنڈ کے صدر ماہر امراض چشم ڈاکٹر طاہر ایوب خان ،سینئر نائب صدر محمد صفدر جنرل سیکرٹری لیاقت علی خان اور جماعت اسلامی تحصیل جنڈ کے امیر محمد عارف خان نے رضا کاروں کے ہمراہ لاک ڈائون کے دوران مختلف یو سی دو افتادہ علاقوں میں غریب، نادار،بیوائوں ،مساکین میں اب تک 20لاکھ سے زائد مالیت کا راشن پہنچایا یہ بڑا دل گردے کاکام ہے الخدمت فائونڈیشن قبل ازیں عیدین کے موقعہ پر مساکین کی امداد اپنا فریضہ سمجھتی ہے اور کسی بھی مستحق کی عزت نفس کو مجروح کئے بغیر رات کے اوقات میں مستحق افراد کے گھروں میں راشن پہنچانے میں مصروف عمل رہتے ہیں سال بھر یہ لوگ مساکین،نادار کے کوائف جمع کرنے میں مصروف رہتے ہیں یہ اپنے ذرائع استعمال کرتے ہیں الخدمت فائونڈیشن کے صدر اور دیگر اراکین سادہ لباس پہنتے ہیں ہر کسی کے ساتھ دھیمے انداز میں گفتگو کرت ہیں صرف اللہ کی خوشنودی کی خاطر دوسرے افراد میں ایسے رویے کو اپنائیں غربا کی مدد کرنے میں ان سے آگے نکلنے کی کوشش کریں اسلام امن کا مذہب ہے اس ماہ رصیام میں اس وبائی وبا نے لوگوں کا سکون غارت کر رکھا ہے اس مہنگائی بیروزگاری کے دور میں اور مشکل وقت میں مساکین اور سفید پوش طبقہ جو کسی کو اپنے حالات نہیں بتاتے بعض گھروں میں حالت فاقوں پر آجاتی ہے لیکن سفید پوش آدمی اپنی عزت بچانے کی خاطر کسی سے ذکر نہیں کرتے بعض گھروں میں بیماری کی وجہ سے جو کبھی خاصے امیر تھے اب وہ بیماری کی وجہ سے اپنے جان و جسم کا رشتہ برقرار رکھنے میں نالاں ہیں ایسے افراد کی مدد کرنا بھی ہمارا فریضہ ہے کسی غریب مسکین اور یتیم کی مدد کی جائے تو اللہ تعالیٰ بھی ہم سے راضی ہو گا اور ان افراد کی مدد جب ہم کریں گے تو یہ افراد بھی ہمیں دعائیں دیں گے اہل ثروت حضرات اپنے شہر ،گائوں ،محلے کے لوگوں کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ لوگ نادار ہیں تو ہم رات کو ان کے دروازوں پر جاکت آٹا،چینی ،چائے ،گھی اور دیگر اشیاء جب ان کی دہلیز پر پہنچائیں گے تو اس سے انسان کی شان میں کوئی کمی نہیں آتی۔ سیالکوٹ کے محمد صادق ایڈوکیٹ نے خوب کہا
تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کیلئے