عمراکمل کیس کی سماعت آج ہوگی

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈسپلنری پینل بلے باز عمراکمل کیس کی آج سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق عمراکمل کیس کی سماعت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگی، ڈسپلنری پینل کے چیئرمین لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج، جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے دونوں فریقین کو نوٹس بھجوا رکھےہیں جبکہ عمر اکمل کے کیس کا فیصلہ ایک سے دو سماعتوں میں ہونے کا امکان ہے۔ عمر اکمل کیس پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹریبونل میں سماعت کی درخواست نہ کرنے پر معاملہ ڈسپلنری پینل کو بھجوایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی 2 مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا۔ یہ آرٹیکل کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو (بغیر کسی غیر ضروری تاخیر سے) آگاہ نہ کرنا ہے۔عمر اکمل پر الزام ہے کہ انہوں نے فکسنگ کی پیشکش اور رابطوں کے بارے میں بروقت آگاہ نہیں کیا تھا۔
یاد رہے کہ عمر اکمل کو 20 فروری 2020 کو عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔ عمراکمل کواینٹی کرپشن کوڈکےتحت معطل کیا گیا تھا اورانکوائری مکمل ہونے تک وہ کسی طرح کی کرکٹ میں حصہ نہیں لےسکتے۔ 

ای پیپر دی نیشن