13ویں ساﺅتھ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم کا سلسلہ جاری

Apr 27, 2020 | 20:48

ویب ڈیسک

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے 13ویں ساﺅتھ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم کا سلسلہ جاری، پیر کو وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستان کیلئے متعدد میڈلز جیتنے وا لے تائیکوانڈو اور سکواش ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامی رقم تقسیم کی.کرونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت وزات بین الصوبائی رابطہ میں ہونے والی سادہ تقریب میں گیمزکے گولڈ میڈ لسٹ کھلاڑیوں کو فی کس ایک ملین،سلور میڈلسٹ کو 5لاکھ جبکہ برونز میڈلسٹ کھلاڑیوں میں ڈھائی لاکھ فی کس کے حساب سے تقسیم کیے گئے،تقریب میں سکواش کی مقدس اشرف کو سلور میڈل جیتنے پر 5لاکھ کی انعامی رقم دی گئی،سکواش کی مدینہ ظفر ،فائزہ ظفر اور آمنہ فیاض کے انعامی چیک سکواش فیڈ ریشن کے حوالے کیے گئے، تقریب میں پاکستان تائیکوانڈو فیڈ ریشن کے سیکرٹری کرنل وسیم احمد اور سکواش فیڈ ریشن کے سیکرٹری ونگ کمانڈر طاہر سلطان اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی ایڈمن اعظم ڈار بھی موجود تھے۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کھلاڑیوں کے مسائل سے آگاہ ہے،وسائل میں کمی کے باوجود حکومت کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے اور کھیلوں کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،ساﺅتھ ایشین گیمز میں تائیکوانڈو ٹیم نے وسائل کی کمی کے باوجود بہترین کاکردگی دیکھائی،سکواش اور ریسلنگ میں بھی ہمارے کھلاڑیوں کی کاکردگی شاندار رہی،انہوں نے مزید کہا کہ وزارت معاشی طور پر کھلاڑیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرے گی .وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستانی کھلاڑیوں کے مسائل سے آگاہ ہے۔ ساﺅتھ ایشین گیمز گزشتہ سال نیپال کی میزبانی میں منعقد ہوئے جن میں پاکستان نے کل 133میڈل جیتے جن میں 32گولڈ،41سلور اور60برونز شامل تھے۔یاد رہے سپورٹس بورڈ کی طرف سے گزشتہ ہفتے بھی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے جس میں ریسلنگ اور سکواش کے 11کھلاڑیوں نے انعامی رقم وصول کی۔

مزیدخبریں