عوام مہنگائی اور وزیر اعظم خود پسندی کے سیلاب میںمبتلا ہیں :قمر زمان کائرہ 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک پر 33 ارب ڈالر کا مزید قرض کارکردگی ہے یا کارگزاری؟۔کارکردگی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے یہ بتانا بھول گئے کہ قومیں کسی ایک غلط فیصلے یا حکمرانوں کی نااہلی سے بھی تباہ ہو جاتی ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی اور کرونا کے عذاب میں مبتلا ہیں اور ہمارے وزیر اعظم خود پسندی کے سیلاب میں۔ صحت کارڈ ہو یا کسان کارڈ،سلیکٹڈ کو عوام جلد ڈسکارڈ کردیں گے۔وزیراعظم کے اردگرد کرپٹ افراد بیٹھے ہوں گے تو کرپشن کیسے ختم ہوگی۔تحریک انصاف  کے دور حکومت میں عوام کو زندگی کے لالے پڑ چکے ہیں۔عوام کھانا کھائیں یا یوٹیلٹی بلز ادا کریں۔چینی اور گندم درآمد کرنے والی حکومت اب کسانوں کو سبز باغ دکھا رہی ہے۔آرڈیننس یافتہ حکومت پارلیمنٹ کی بالادستی پر اورنہ عوام کو ریلیف دینے پریقین رکھتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن