غیر ملکی کرنسیوں کا پاکستانی روپے کی قدر پر دباوٗ برقرار

Apr 27, 2021

کراچی ( کامرس رپورٹر )مقامی کرنسی مارکیٹوں میںپیر کو بھی امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کا پاکستانی روپے کی قدر پر دباوٗ برقرار رہااور انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید20پیسے کے اضافے سے154.15روپے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں154.80روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے153.80روپے سے بڑھ کر154روپے اور قیمت فروخت153.90روپے سے بڑھ کر154.15روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید40پیسے کے اضافے سے154روپے سے بڑھ کر154.40روپے اور قیمت فروخت154.50روپے سے بڑھ کر154.80روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خرید185روپے سے بڑھ کر186 روپے اور قیمت فروخت 187روپے سے بڑھ کر188روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 212.50روپے سے بڑھ کر214روپے اور قیمت فروخت214.50 روپے سے بڑھ کر216روپے ہوگئی۔

مزیدخبریں