لاہور،(کامرس ڈیسک )ماجد الفطیم کی طرف سے پاکستان میں فعال ادارہ کارفور پاکستان نے ماہ رمضان کے دوران ایس او ایس چلڈرنز ویلیج کے 400 یتیم اور مستحق بچوں کے چہرے پر خوشیاں بکھیردیں ۔ اس سلسلے میں کارفور کے لاہور، کراچی، اور اسلام آباد کے ساتھیوں کے ایک گروپ نے ویلیجز میں بچوں سے ملاقات کی، انہیں تحفے تحائف، کھلونے اور کپڑے پیش کئے اور انہیں تفریحی سرگرمیوں میں شامل کیا۔ کارفور لوگوں کی شمولیت، پائیداری اور سماجی طور پر ذمہ دارانہ انداز سے کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ اس عزم کی تکمیل اور ماہ رمضان کی روح کے مطابق ان ویلیجز میں رہائش پذیر بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے جس کا مقصد ان بچوں کی عید کو خاص بنانا ہے ۔ ماجد الفطیم ریٹیل میں کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر جین مارک ڈومونٹ نے کہا، "ہم اپنی آبادیوں اور بالخصوص ضرورت مند بچوں میں خدمات لوٹانے کے لئے پرعزم ہیں۔ ایس او ایس چلڈرنز ویلیجز میں معاونت کے نتیجے میں براہ راست لوگوں کی امداد ہمارے مشن سے ہم آہنگ ہے جس سے پسماندہ طبقے کے افراد میں خوشیاں بکھرتی ہیں۔