فیروز والہ (نامہ نگار ) جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹائون میں نا معلوم افراد نے امام مسجد کے تین سالہ بیٹے کو اغواء کرنے کی کوشش کی ناکام ہونے پر ملزمان بچے کو تشدد کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ امام مسجد محمد سعید الرشید کا تین سالہ بیٹا سبحان گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ نا معلوم افراد نے اسے اغواء کر کے لے جانے کیلئے تشدد کا نشانہ بنایا بچے کے رونے کی وجہ سے اغواء کار بچے کو زخمی حالت میں ویران جگہ پر پھینک کر فرار ہو گئے فیروز والہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
رانا ٹائون :امام مسجدکے 3سالہ بچے کے اغوا کی کوشش
Apr 27, 2021