لیاقت پور(نمائندہ نوائے وقت) محکمہ انہار کے افسران علاقہ عباسیہ کی زرخیز زمینیں بنجر کرنے پر تْل گئے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر زمینداروں کے معاوضہ کے 10 کروڑ روپے چلت نہیں کر رہے ۔چیئرمین یوسی ارشاد امین گجر، مقامی زمینداروں شکیل اسلم، مہر بوٹا جاوید، علی حسنین بٹر، ملک عنایت اللہ، محب کلر، مقبول بھٹی اور دیگر نے بتایا کہ علاقہ عباسیہ کے سو سے زیادہ چکوک کی لاکھوں ایکڑ اراضی سیم زدہ ہو کر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے گزشتہ بارہ سال سے زیر تعمیر سیم نالہ مکمل نہیں ہو سکا جس پر 75 کروڑ روپے لاگت آ چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اے سی نے صرف 8 زمینداروں کو 40 لاکھ روپے کی ادائیگی کی ہے حالانکہ کل زمینداروں کی تعداد تین سو کے قریب ہے انہوں نے وزیراعظم اور وزیر اعلی سے اپیل کی کہ وعدوں کے مطابق سیم نالہ کی فوری تکمیل اور متاثرہ زمینداروں کو معاوضہ کی چلے یقینی بنائیں۔
لیاقت پور: انہار افسران علاقہ عباسیہ کی زرخیز ازمینیں بنجر کرنے پر تْل گئے
Apr 27, 2021