ملتان ( سپیشل رپورٹر )ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق سورج مکھی کم دورانیے کی فصل ہے اور 110سے 120 دنوں کے مختصرعرصہ میں پک کر تیار ہو جاتی ہے۔سورج مکھی کی فصل پکنے کے مراحل پر ہوتی ہے تو اس کو پرندے بالخصوص طوطا کافی نقصان پہنچاتا ہے۔ فصل کو بلاک کی صورت میں مچان بنا کر رکھوالی کی جائے۔ اس طرح پرندے دور سے نظر آجاتے ہیں اور انہیں پٹاخوں وغیرہ سے ڈرانا آسان ہوجاتا ہے۔ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ فصل پکنے کے شروع کے دنوں میں پرندوں کو بھگانے کا انتظام کیا جائے کیونکہ اگر پرندوں کو ایک بار سورج مکھی کے بیج کھانے کی عادت پڑ جائے تو پھر ان کو فصل سے بھگانا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔
سورج مکھی کم دورانیے کی فصل ٗ مختصر وقت میں پک کر تیار ہوجاتی ہے :ترجمان
Apr 27, 2021