لاہور کے 8سرکاری ہسپتالوں  میں 219 وینٹی لیٹر‘ 13خالی

Apr 27, 2021

لاہور (سٹی رپورٹر ) لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے وینٹی لیٹرز بھر گئے۔ مختص کئے گئے 8 سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز نایاب ہوگئے۔ جناح ہسپتال، سروسز ہسپتال میں وینٹی لیٹرز پر مریض موجود، گورنمنٹ نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ ‘وینٹی لیٹرز بھی فل، میو ہسپتال کے 84 وینٹی لیٹرز پر 78 مریض زیر علاج، پی کے ایل کے لئے مختص کئے گئے 8 وینٹی لیٹرز پر 7 مریض زیر علاج، جنرل ہسپتال میں 40 وینٹی لیٹرز پر 37 مریض زیر علاج، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں مختص کئے گئے تین وینٹی لیٹرز پر 2 مریض موجود ہیں۔ مجموعی طور پر تمام سرکاری ہسپتالوں میں سوا کروڑ کی آبادی والے شہر میں صرف 13 وینٹی لیٹرز خالی ہیں۔

مزیدخبریں