برن(سپورٹس ڈیسک)ٹور آف رومانڈی سائیکل ریس کے 73 ویں ایڈیشن کا آغازآج سے سوئٹزرلینڈ میں ہوگا جس میں دنیا بھر سے نامور سائیکلسٹس اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ سلووینیا کے پریموز روگلی ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ یہ ریس 6 سٹیج پر مشتمل ہو گی جس میں سائیکل سوار مجموعی طور پر 699.52 کلو میٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ ٹور آف رومانڈی کا آغاز 1947 میں ہوا جس میں بیلجیئم کے ڈیسری کیٹلر نے کامیابی حاصل کی تھی۔