فیروز والہ (نامہ نگار ) شوہر نے بیوی مار ڈالی اور رشتے داروں نے آٹھ سالہ بچی کو آگ لگا کر ہلاک کر دیا ۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میاں کالونی میں گھریلو جھگڑے پر اللہ یار نے ساتھی کی مدد سے ڈنڈوں کے وار کر کے اپنی بیوی نسیم بی بی کو ہلاک کر دیا ،فرار ہو گیا ۔دوسری جانب فیروز والہ میں شوہر سے ناراض ہو کر آنے والی خاتون عنبر بی بی اپنے بچوں کے ہمراہ مائیکے آ گئی ، پیچھے گھر میں اسکی آٹھ سالہ بیٹی دعا نوید پر اسرار طور پر ہلاک ہو گئی ۔ رشتہ داروں نے والدہ کو بغیر اطلاع کئے بیٹی کو دفن کر دیا ۔بچی کے والد نوید نے پولیس کو اطلاع دی کہ میری بیٹی کو رشتے داروں نے زندہ جلا کر ہلاک کیا ہے ۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔