لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف میڈیکل آفیسر کی تلاش شروع کر دی ہے۔چیف میڈیکل آفیسر کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا گیا ہے۔خواہشمند اور معیار پر پورا اترنے والے افراد 25 مئی تک درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر سہیل سلیم کے مستعفی ہونے کے بعد چیف میڈیکل آفیسر کا عہدہ متعارف کرایا گیا ہے۔ڈاکٹر سہیل سلیم شعبہ میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز کے سربراہ تھے۔ شعبے کو اب ری اسٹرکچر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف میڈیکل افسر کی تلاش شروع کر دی
Apr 27, 2021