نئی دہلی (کے پی آئی )بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شورش زدہ ضلع سکما میں نکسلیوں نے کم سے کم سات گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔ جب کہ اس واقعہ میں کسی بھی ڈرائیور کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نکسلیوں کی جانب سے پیرکوبھارت بند کا اعلان کیا گیا تھا، اس سے ایک دن قبل ریاست چھتیس گڑھ کا شورش سے متاثرہ ضلع سکما میں نکسلیوں کے ایک گروپ نے سات گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔ نکسلیوں کی جانب سے کی گئی اس کارروائی کی سکما کے ایس پی ایل دھروف نے تصدیق کی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ سکما کے ایرابور علاقے کا ہے جہاں "بھارت بند" سے ایک دن قبل یہ واقعہ پیش آیا۔نکسلیوں نے سات گاڑیوں کو نذر آتش کردیاابتدائی معلومات کے مطابق الٹراس کا ایک گروپ اس علاقے میں پہنچا اور ہائی وے پر کھڑی گاڑیوں میں آگ لگادی، ساتھ ہی اس گروپ نے مقامی افراد میں بھارت بند کو کامیاب بنانے کے لئے پوسٹربھی تقسیم کیے۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں کسی ڈرائیور کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل علیحدگی پسندوں کا حملہ،7گاڑیاں نذر آتش
Apr 27, 2021