سپورٹس بورڈ  کے زیر اہتمام دوروزہ کوچنگ کورس آج سے شروع

Apr 27, 2021

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کوچز اور افسران کی صلاحتیں بڑھانے کیلئے آن لائن کورسز 27 اور 28اپریل کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ آن لائن کورسز میں شریک ہوں گے، اسسٹنٹ پروفیسر آرتھوپیڈک ڈاکٹر عامر سہیل اور ری ہیبیلیٹیشن سپیشلسٹ ساجدہ فجرآن لائن لیکچرز دیں گے،کورسز انجریز، ڈوپنگ اینڈ مینجمنٹ پر ہونگے تاکہ انجریز پر قابوپانے کی صلاحیت کو بڑھایا جاسکے۔

مزیدخبریں