اسلام آباد ( وقائع نگارخصوصی )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت داخلی اور خارجی محاذوں پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے، پی ٹی آئی نے عوام کو مایوسی کے علاوہ اور کچھ نہیں دیا۔ کسی بھی حکومت کو اپنی اہلیت ثابت کرنے کے لیے دو ڈھائی برس کا عرصہ کافی ہوتا ہے، مگر پی ٹی آئی کو پورے تین سال ہونے کو ہیں جب کہ ایک صوبہ میں اس کی حکومت کو آٹھ برس ہو چکے ہیں، انھوں نے کہا حکمران بتائیں کہ انھوں نے اس دورانیے میں عوام کی فلاح کے لیے کیا اقدامات اٹھائے؟ ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل تر نو ل اور ایف الیون کے دورے کے موقع پر معززین علاقہ سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔