راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے )ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز راولپنڈی حامد جاوید اعوان نے محکمہ تعلقات عامہ کے افسران سے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کی قیادت میں پنجاب حکومت کے جاری مفاد عامہ کے منصوبوں کی میڈیا کوریج کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے اور راولپنڈی ڈوژن کے تمام اضلاع میں حکومت ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں مسلسل عوام کو آگاہ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ثمن رائے کی ہدایات پر ڈیجیٹل میڈیا پر توجہ دی جا رہی ہے اور تمام ضلعی افسران تعلقات عامہ اپنے علاقوں میں وی لاگرز اور سوشل میڈیا پیجز کے ایڈمنز کے ساتھ قریبی روابط قائم کریں۔یہ باتیں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز راولپنڈی حامد جاوید اعوان نے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد افسران کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیں۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرتابندہ سلیم، ڈپٹی ڈائریکٹر چکوال اطلس خان، ڈپٹی اٹک شہزاد نیاز، ڈپٹی ڈائریکٹر طاہرہ ارفا، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اویس، انفارمیشن آفیسر فیض الاسلام، انفارمیشن آفیسر جہلم نبیل احمد، پی اے ٹو ڈی پی آر شکیل احمد اور سپرنٹینڈنٹ فرحت عباس شریک ہوئے۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز حامد جاوید اعوان نے کہا کہ تعلقات عامہ کے تمام افسران سوشل میڈیا پر انتظامیہ اور حکومت کے متعلق غیر مصدقہ اطلاعات کی بروقت وضاحت کریں۔
جاری منصوبوں کی میڈیا کوریج کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے،حامد جاوید اعوان
Apr 27, 2021